Sunday, April 28, 2024

کراچی میں پاکستان نیوی سیل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد

کراچی میں پاکستان نیوی سیل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
July 3, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان نیوی سیل کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ جمعہ کے روز پی این ایس اقبال، کراچی میں ہوئی۔ پریڈ افسروں اور جوانوں پر مشتمل تھی جنہوں نے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپنی تربیت مکمل کی۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کراچی ، پاکستان نیوی سیل کورس ، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی ، 92 نیوز مہمان خصوصی کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی نے تقریب سے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کو چیلینجنگ سکیورٹی کے تحت سر کریک سے جیوانی تک ملک کے ساحلی علاقے کی حفاظت کا کام سونپا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی کوسٹل کمانڈ سی پی ای سی سے متعلق چیلنجوں کے لئے پوری طرح تیار ہے اور پاکستان کے سمندری مفادات کے حصول کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔ مہمان خصوصی نے کورس کے شرکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ بحریہ کے جارحانہ کارٹون میں اسپیشل آپریٹرز کے اضافے سے اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کی صلاحیتوں میں یقینا اضافہ ہوگا۔ کراچی ، پاکستان نیوی سیل کورس ، پاسنگ آؤٹ پریڈ ، کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل فصیل رسول لودھی ، 92 نیوز بعد ازاں مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈرز کو انعامات دیئے۔ کورس کے مجموعی طور پر بہترین ٹرینی کے لئے ’آئرن مین‘ ٹرافی جانبازعاصم کو عطا کی گئی جبکہ طویل دورانیے کے بہترین تیراک اور کورس کے بہترین رنر کی ٹرافی باالترتیب جانباز اُسامہ اور جانباز احسان اللہ نے جیت لی۔ وبائی مرض کورونا کی وجہ سے تقریب میں مہمانوں کی محدود تعداد نے شرکت کی۔