Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد

کراچی میں پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد
October 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاک بحریہ کی آپریشنل مشق رباط 2019 کے اختتامی اجلاس کا انعقاد پاکستان نیوی ٹیکٹیکل اسکول ، کراچی میں منعقد ہوا۔ وائس چیف آف نیول اسٹاف وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔   اس موقع پر بات کرتے ہوئے وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے لڑاکا یونٹس کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ آپریشنل مشقیں عصر حاضر کی جدید جنگوں کا مظہر ہیں اور دفاع وطن کے لیے ضروری پیشہ ورانہ تربیت اور دفاعی تیاری کے لیے اہم ہیں۔  کراچی ، پاک بحریہ ، آپریشنل مشق رباط 2019 ، اختتامی ، اجلاس ، انعقاد اس موقع پر مہمان خصوصی نے ملک کی سمندری حدود کے دفاع کے لیے افسران و جوانوں کے حوصلے ، تیاری کے درجے اور عزم کی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن و خوشحالی چاہتا ہے۔ تاہم، کسی بھی جارحیت یا حملے کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ پاک بحریہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ انہوں نے شمالی بحیرہ عرب میں جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنے والے مشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔ پاک بحریہ کے اثاثے اور جوان پاکستان کی سمندری حدود اور اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔ اپنے افسران اور جوانوں کی مہارت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاک بحریہ دیگر دفاعی افواج کے ساتھ مستقبل میں بھی ایسی مشترکہ مشقوں کا انعقاد کرتی رہے گی۔ رباط مشقوں کا مقصد روایتی اور گرے ہائبرڈ جنگوں سے لاحق کثیر جہتی خطرات کے زیر سایہ پاک بحریہ کی جنگی صلاحیتوں کو موثر بنانا تھا۔ اس ضمن میں رباط 2019 مشق کی خصوصی توجہ پاک فضائیہ کے شانہ بشانہ پاک بحریہ کے جنگی منصوبوں کا عملی مظاہرہ پیش کرنا تھا تاکہ دونوں فورسز کے مابین اعلیٰ درجے کی ہم آہنگی پیدا کی جائے۔