Thursday, April 18, 2024

کراچی میں پانی کے لئے احتجاج کرنے پر 11 مظاہرین گرفتار

کراچی میں پانی کے لئے احتجاج کرنے پر 11 مظاہرین گرفتار
June 9, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی والوں کی قسمت میں پانی کیلئے احتجاج اور دھکے ہی رہ گئے ہیں لیکن اب تو احتجاج کرنا بھی جُرم بنادیا گیا ۔ گزشتہ روز لیاقت آباد کے مکین پانی کیلئے دہائیاں دیتے رہے، اور رات کے وقت پولیس نے مقدمہ درج کرکے 11 نوجوانوں کو حوالات میں بند کردیا۔ گزشتہ روز لیاقت آباد کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا، ٹائر جلا کر سڑک بلاک اور نعرے بازی کی۔ دن کا احتجاج رات میں عذاب بن گیا اور پولیس نے پرچہ کاٹ کر 11 نوجوانوں کو شکنجے میں لیکر حوالات میں بند کر دیا جس کیخلاف علاقہ مکینوں نے تھانے کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ اور گرفتاریوں پر اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے پانی کی عدم فراہمی احتجاج کے دوران سڑک بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔