Thursday, April 25, 2024

  کراچی میں پانی کی کمی پر فوری ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے : سراج الحق

   کراچی میں پانی کی کمی پر فوری ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے : سراج الحق
June 28, 2015
کراچی(92نیوز)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  کہا ہے کہ کراچی میں پانی کی کمی پر فوری ایمرجنسی کا اعلان کیا جائے ،ساتھ ہی وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کو کسی ٹھنڈی جگہ پر رہنے کا مشورہ بھی دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گرمی سے اموات پرامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سندھ کے وڈے سائیں پر تنقید کی مگر بڑے پیار سے۔ کہا کہ سائیں کو سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہے۔ فیڈرل بی ایریا میں الخدمت کے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر کے اسپتالوں میں جگہ نہ تھی اور لوگ مر رہے تھے اس کی زمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہر میں برف اور پانی مفت فراہم کیا جائے۔ انہوں ںے  کہا کہ کراچی میں کسی آفت سے نمنٹنے کے لیےکوئی  تیاری نہیں ۔ قبرستانوں میں جگہ تو دور میت گاڑیاں بھی میسر نہیں یہ تمام صورتحال حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان نہیں تو کیا ہے ۔