Tuesday, April 16, 2024

کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ پھرسر اٹھانے لگا

کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ پھرسر اٹھانے لگا
August 26, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پانی کی قلت کا مسئلہ پھرسر اٹھانے لگا،شہری پانی کی قلت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے،احتجاج کیا اور پانی دو کے نعرے لگائے ۔ شہر قائد میں پانی کی قلت کا مسئلہ شدت اختیار کرنے لگے جس پر  نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی اور آر کے علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے ، مظاہرین واٹر بورڈ کے خلاف  احتجاج کرنے فائیو اسٹار چورنگی پہنچے اورخوب نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز اور خالی برتن اٹھاکر مطالبہ کیاکہ وزیربلدیات پانی کامسئلہ حل کروائیں ، علاقے کا پانی ٹینکر مافیا کو فروخت کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے  بوند بوند  کوترس رہے ہیں۔