Thursday, May 9, 2024

کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر تحریک انصاف کا واٹربورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج

کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پر تحریک انصاف کا واٹربورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج
May 28, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پانی کی عدم فراہمی پرتحریک انصاف نے واٹربورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج شروع کر دیا۔ فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان و دیگر رہنما نے احتجاج میں شریک کی۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو این ایف سی ایوارڈ کی رقم پوری مل رہی ہے لیکن پھر بھی منصوبے پورے نہیں ہو رہے۔ پی ٹی ائی اراکین نے اعلان کیا صورتحال میں بہتری نہ آئی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی اراکین کا کہنا تھا کہ پانی گھروں تک نہیں پہنچ رہا لیکن ہائیڈرنٹ اور ٹینکر مافیا کو پتہ نہیں کہاں سے مل رہا ہے۔