Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو گیا

کراچی میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو گیا
March 31, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا  ، نارتھ ناظم آباد میں پانی کی بندش کیخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پانی کی قلت کے باعث علاقہ مکین سڑکوں پر آگئے ،پانی کے بحران کا شکار علاقہ مکین کہتے ہیں 2 سال سے

صاف پانی کیلئے دہائیاں دے رہے ہیں، لیکن مسئلہ حل نہیں کیا جارہا ۔

دوسری جانب ٹینکر مافیا نے بھی آستینیں چڑھالیں  اور پانی بھی سونے کے بھاؤ فروخت کرنا شروع کردیا  ۔

سراپا احتجاج مکینوں کا کہنا ہے انتخابات سے قبل سیاستدان وعدے تو بہت کرتے ہیں  لیکن منتخب ہونے کے بعد عوام کے مسائل بھول جاتے ہیں ۔