Friday, March 29, 2024

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا

کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا
June 8, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں پانی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔ شہری بوند بوند کوترس رہے ہیں۔ فلیٹوں کے جنگل گلستان جوہر کے مکین بھی پانی نہ ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کاشکار ہیں۔ بیشتر شہر نے رمضان کے بعد عید بھی پانی سے ترستے ہوئے گزاری۔ عید کے دنوں میں بھی شہری پانی کو ترستے رہے۔ فلیٹوں کا جنگل گلستان جوہر کے مکین بھی پانی کوترس رہے ہیں۔ کہتےہیں پانی آتا نہیں۔ زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ گلستان جوہر کے مکینوں نے بتایا کہ بورنگ بھی کروائی لیکن فائدہ کے بجائے نقصان ہو گا۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن رکن نصرت سحرعباسی بھی  پانی بحران پر پریشان ہیں۔ کہتی ہیں سندھ حکومت عوام  کو زندگی کی بنیادی ضروریات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ اورنگی ٹاون میں بھی پانی کی شدید قلت ہے۔ لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی میں بھی پانی نایاب ہے۔ لیاری اور کیماڑی میں بھی پانی کا بحران ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پانی کے بحران کو سنجیدہ لے۔ کے فورپراجیکٹ جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہرگھر میں پانی مل سکے۔