Thursday, March 28, 2024

کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا

کراچی میں پانی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا
July 4, 2020

کراچی  ( 92 نیوز) کراچی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کا بحران بھی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے،شہر کےمختلف علاقوں میں شہری بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں، ایسےمیں ٹینکر مافیا من مانی قیمتوں پر پانی فروخت کر رہا ہے۔

کراچی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے پانی کا بحران بھی سنگین ہوگیا ، شہرکے  بیشتر علاقوں میں واٹر بورڈ کی لائنوں میں پانی نہیں آرہا ، لانڈھی،کورنگی،ملیر ،شاہ فصل کالونی اورگلستان جوہرمیں پانی کی شدید قلت ہے ۔

گلشن اقبال،ناظم  آباد،کھارادار اور منظور کالونی میں بھی پانی نایاب ہے ، شہری بوند بوند پانی کو ترسنےلگے۔

نیوکراچی، اونگی ٹاون میں بھی شہری پانی کو ترس گئے ، ٹینکر مافیہ پانی بحران سےبھرپور فائدہ اٹھارہی ہے اور من مانی قیمتوں پر پانی کےٹینکر اور  ٹنکیاں فروخت کی جارہی ہیں۔

کراچی والے کہتےہیں کس کس مافیا کامقابلہ کریں ، ایک کےبعد دوسری مشکل سامنے آجاتی ہے ،  مطالبہ کیاکہ حکومت بنیادی چیزوں کی فراہمی یقینی بنائے۔