Saturday, May 18, 2024

کراچی میں پانچ زیروریٹڈصنعتوں نے حکومت کی طرف سے عائد سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ مستردکردیا

کراچی میں پانچ زیروریٹڈصنعتوں نے حکومت کی طرف سے عائد سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافہ مستردکردیا
May 6, 2015
کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں پانچ زیرو ریٹڈ صنعتوں نے حکومت کی طرف سے عائد سیلز ٹیکس میں پانچ فیصد اضافے کو مسترد کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچ زیرو ریٹڈ صنعتوں کی مشترکہ ترجمانی کرتے ہوئے جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سیلز ٹیکس کی مد میں دو فیصد سے پانچ فیصد کرنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو ہم صنعتوں کو بند کردیں گے۔ حکومت نئے ٹیکس پیرز کو تلاش کرے ہم پر مزید ٹیکس کا بوجھ نا ڈالے ۔ حکومت کو ہمارے دو سو چالیس ارب روپے واپس کرنا ہیں مگر اس میں اتنی استطاعت نہیں ہے کہ وہ ہمارے پیسے واپس کرے ۔ پانچ زیرو ریٹڈ صنعتوں میں ٹیکسٹائل،چمڑا،گارمینٹس ،سرجیکل الات اور قالین کی صنعت شامل ہے ۔