Friday, May 17, 2024

کراچی میں پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ، محکمہ موسمیات

کراچی میں پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے ، محکمہ موسمیات
April 1, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں سورج آج دوسرے دن بھی آگ برسا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پارہ اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

گذشتہ روز سورج کا پارہ اکتالیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک گیا تھا جبکہ آج درجہ حرات بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا میں نمی کا تناسب بیس فیصد تک ریکارڈ ہو سکتا ہے۔ گرمی سے پریشان شہری ٹھنڈے مشروبات پی رہے ہیں اور سورج سے بچنے کے لئے سائے تلاش کرتےنظر آرہے ہیں۔

طبی ماہرن کا بھی مشورہ ہے کہ شہری شدید دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔ پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روز میں شہرقائد گرمی کی لپیٹ میں رہے گا۔