Thursday, April 25, 2024

کراچی میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان
May 19, 2018
کراچی (92 نیوز) محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی جس میں کراچی میں پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کر دیا۔ کراچی میں گرمی کا راج برقرار ہے۔ سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کا احساس بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت تنتالیس ڈگری کو چھوسکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب چوبیس فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔ ادھر محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ جاری کر دیا جبکہ سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال میں ہیٹ اسٹروک وارڈز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں، جہاں گرمی سے متاثرہ افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں کراچی میں آئندہ پانچ روز تک موسم گرم رہنے کا امکان برقرار ہے۔