Friday, April 19, 2024

کراچی میں پارہ 41 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

کراچی میں پارہ 41 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا
May 17, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں پارہ ہائی ہو گیا ،  پہلے روز ے کے دوران  درجہ حرارت 41 درجے سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، گرمی بڑھتے ہی محکمہ صحت نے اسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی کراچی میں سورج کا پارہ ہائی ہو گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی  ، موسمیات کا کہنا ہےکہ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک گرمی کی شدت بڑھے گی۔ ہفتے کے روز کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا بند ہو جائیں گی ، جب کہ ہفتہ، اتوار شدید گرمی اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ ڈائریکٹرصحت نےہدایت کی ہےکہ ہیٹ اسٹروک یاکسی بھی صورت میں عملہ الرٹ رہے، طبی ماہرین کاکہناہےکہ عوام اس موسم میں غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔