Thursday, May 9, 2024

کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان

کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان
May 26, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں آج بھی ہیٹ ویو کا کوئی خطرہ نہیں لیکن پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ قائد کے شہر میں ہیٹ ویو کی لہر اٹھنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی اور ہواؤں کا سلسلہ چلتا رہا۔ شہر میں آج بھی درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ ساتھ ہی سمندری ہوائیں بھی چلتی رہیں گی تاہم شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا نہیں ہو گا۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث پسینا آسکتا ہے، جبکہ کراچی میں منگل سے درجہ حرارت معمول پر آجائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ہیٹ ویو کے دوران روزے دار لاپرواہی نہ برتیں، سحری اور افطار کے وقت زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کریں۔