Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ٹیپو سلطان روڈ پر رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، پانچ افراد جاں بحق

کراچی میں ٹیپو سلطان روڈ پر رہائشی عمارت میں آتشزدگی ، پانچ افراد جاں بحق
August 12, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں ٹیپو سلطان روڈ پر رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس میں دو خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق اموات دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک فائر فائٹر بھی بے ہوش ہو گیا بہوش فائر فائٹر طالب حسین کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 پولیس حکام کے مطابق طالب حسین گھر میں موجود افراد کو بچانے کی کوشش کے دوران بہوش ہوا۔ جاں بحق افراد میں شامل متوفی فرحت مرزا سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے پروفیسر تھے۔ ابتدائی جانچ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ لگنے کے وقت گھر میں سب سو رہے تھے۔ جان بحق ہونے والے افراد آپس میں سگے بہن اور بھائی تھے۔ آگ لگنے کے وقت گھر میں مزید افراد بھی موجود تھے جنہیں ریسکیو کیا گیا۔