Friday, March 29, 2024

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہونیکا خدشہ

کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہونیکا خدشہ
November 10, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے ملیر میں ٹڈی دل نے حملہ کردیا، مکین پریشان ہوگئے، ٹڈی دل کے ساتھ عجیب سی بدبو بھی فضاء میں پھیل گئی، متاثرہ علاقوں میں جعفر طیار سوسائٹی، غازی ٹاون اور میمن گوٹھ شامل ہیں۔ سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ ضلع ملیر میں ٹڈی دل کے حملے نے کاشتکارو کی مشکلات مزید بڑھادیں، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ کاشتکارو نے مدد کے لیے حکومت سندھ سے اپیل کردی۔ کاشتکاروں کا موقف ہے کہ 3 دہائیوں سے علاقے میں جراثیم کش اسپرے نہیں ہوا،دوسری جانب ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف معظم خان کا کہنا ہے کہ ا س سال بارشوں اور گرمی کی وجہ سے ٹڈی دل کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 1960 میں کراچی میں ٹڈی دل کا حملہ ہوا تھااسے دنیا کا سب سے خطرناک جانور کہا جاتا ہے ،اسے کنٹرول کرنے کےلئے پلانٹ پروٹیکشن کا محکمہ ہوتا ہے، یہ تمام درخت، پودوں کو مکمل تباہ کردیتا ہے۔ رواں سال بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، بلوچستان کے بعد ٹدی دل نے سندھ اور پنجاب کے علاقوں میں حملہ کیا تھا، اسکے خاتمے کے لیے فوری طور پر شہر میں فیومیگیشن کی ضرورت ہے۔