Monday, September 16, 2024

کراچی میں ٹریفک کنٹرول کرنا مشن امپاسبل بن گیا

کراچی میں ٹریفک کنٹرول کرنا مشن امپاسبل بن گیا
January 31, 2017
کراچی(92نیوز)کراچی میں ٹریفک کنٹرول کرنا مشن امپاسبل بن گیا شہر کی اہم شاہراہوں پر رینگتی گاڑیوں کی طویل قطار شہریوں کا امتحان لینے لگیں  رہی سہی کسر بھاری گاڑیوں کے بلا روک ٹوک آنے جانے نے پوری کردی  ۔ تفصیلات کےمطابق دن ہو یا رات صبح ہو یا شام  کراچی میں ٹریفک کنٹرول کرنا ممکن ہی نہیں ناممکن سا ہوگیا ہے ۔ صبح سویرے اسکول اور دفاتروں کو جانے والے  مقررہ وقت پر پہنچنے کے لیے گھروں سے جلد نکل بھی جائیں تب بھی کسی نا کسی سڑک پر گاڑیوں کی طویل قطار ان کا امتحان لینے کے لیے موجود ہوتی ہے،سکول سے چھٹی کے بعد گاڑیوں کا بے ہنگم ہجوم شہریوں کو منہ چڑا رہا ہوتا ہے  بلوچ کالونی پل کے یہ مناظر روز کا معمول ہیں۔  شام کو گھر جانے کی خوشی ہر فرد کو ہی ہوتی ہےمگر یہ خوشی بھی جلد ہی کافور بن جاتی ہے جب چیونٹی کی رفتار سے چلنے والی گاڑیاں شہر کی سڑکوں پر سرکتی ہیں ایم اے جناح روڈ ، آئی آئی چندریگر روڈ ، شارع فیصل ، شاہراہ قائدین ، شارع پاکستان ، لسبیلہ ، لیاقت آباد ، اورنگی تمام شہر میں ایک ہی جیسی صورتحال ہوتی ہے۔ عوام کا خون اور کھول اٹھتا ہے جب قانون کے رکھوالے خود رانگ وے سے سفر کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ اس طرح صبح سے شام تک کراچی والوں کا بیش قیمت وقت اور پیسہ سڑکوں پر ضائع ہو رہا ہے ۔