Thursday, March 28, 2024

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا شہری سے جھگڑا،پستول نکال لیا

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کا شہری سے جھگڑا،پستول نکال لیا
April 16, 2019

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں گاڑی غلط پارک کرنے پرٹریفک پولیس اہلکار اور شہری میں جھگڑا ہوا  تو اہلکار نےشہری کو تھپڑ دےمارا اور پستول بھی نکال لیا۔

کراچی کے اسٹیڈیم روڈ کے قریب رانگ سائیڈ پر گاڑی کھڑی کرنے پر شہری اورٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

 جھگڑے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی  غلط  جگہ پر کھڑی کرنے پر شہری اور ٹریفک پولیس اہلکار کے درمیان جھگڑا ہوا ،  ہاتھا پائی کے دوران ٹریفک اہلکار نے پستول بھی نکال لیااورنوجوان کو تھپڑ بھی مارے۔

جھگڑے کے دوران نوجوان بھی انتہائی غصے میں اہلکار سے بد کلامی کرتا رہاجبکہ قریب موجود شہریوں نے جھگڑا ختم کرادیا۔