Tuesday, April 23, 2024

کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی ثناء نامی عورت کی ایک اور خاتون سے بدتمیزی

کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی ثناء نامی عورت کی ایک اور خاتون سے بدتمیزی
January 7, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی عورت ایک بار پھر اِن ایکشن ہو گئی۔ ثناء نامی عورت نے ایک اور خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ، مغلظات بھی بکتی رہی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثناء پارکنگ ایریا میں ایک لڑکی سے جھگڑا کر رہی ہے۔ ثناء نے لڑکی سے بدتمیزی کی اور مسلسل کھری کھری سناتی رہی۔ ثناء کی یہ ویڈیوبھی سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہورہی ہے۔ ثناء کے غصے کا نشانہ بننے والی خاتون نے پولیس سے رجوع کر لیا۔ درخشاں تھانے میں ثناء کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے درخواست دے دی۔ ثناء ٹریفک پولیس اہلکار سے بدتمیزی کیس میں ضمانت پر ہے۔