Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں ٹرام کی کہانی بڑی پرانی ہے

کراچی میں ٹرام کی کہانی بڑی پرانی ہے
November 19, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی سڑکوں پر کبھی ٹرام چلا کرتی تھی۔ شہری آرام دے سفر کیا کرتے تھے ، وقت اچھا تھا ، سفر بھی اچھا گزرتا تھا۔ صدر سے گاندھی گارڈن جانا ہو، بولٹن  مارکیٹ  یا کسی اور علاقے میں، ٹرام  ہی انتخاب ہوتا تھا۔ ایسٹ انڈیا کمپنی نے پہلی ٹرام اٹھار سو چھیاسی میں چلائی۔ قیام پاکستان کے بعد تاجر محمد علی نے تمام تریسٹھ ٹرام خرید لیں۔ صدر سے گاندھی گارڈن جانا ہو، ٹاور یا کینٹ اسٹیشن ٹرام ہی بہترین سفری سہولت فراہم کرتی تھی۔ انیس سو پچہتر میں ٹرام کا سفر اختتام پذیر ہوا اور بسوں کی انٹری ہوئی اور وہی بیسں اب تک سڑکوں پر چل رہی ہیں۔ نوجوان کہتے ہیں ٹرام کے بڑے قصے سنے ہیں، کاش دوبارہ چل جائے۔ شہری کہتے ہیں پبلک ٹرانسپورٹ بہتر کرنا ناگزیر ہے۔