Thursday, March 28, 2024

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاسوئچ آن‘ چند گھنٹوں میں4 افراد قتل

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کاسوئچ آن‘ چند گھنٹوں میں4 افراد قتل
October 20, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی میں صبح سویرے جرائم پیشہ افراد سرگرم ہو گئے۔ چند گھنٹوں کے دوران چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا۔ پولیس نے کھارادر میں فائرنگ کرنے کے شبہ میں ایک زخمی کو سول اسپتال سے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک بار پھر قاتل دندنانے لگے۔ صبح ہوتے ہی نکلے اور چار افراد کو مار ڈالا۔ کھارادر کاغذی بازار میں ممتاز نامی شخص نے اپنی بیکری کھولی ہی تھی کہ ملزم بھی آگئے۔ لوٹ مار کی کوشش کے دوران فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ممتاز اور دکان میں موجود ایک اور شخص اختر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کرکے ایک زخمی شخص کو حراست میں لیا ہے۔ زیرحراست شخص کھارادر میں ڈکیتی کے دوران زخمی ہو کر سول اسپتال پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق زخمی شخص نے ابتدائی طور پر اسپتال انتظامیہ کو گمراہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ دوسری جانب لانڈھی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ مقتول کی شناخت معراج کے نام سے ہوئی۔ ادھر کورنگی ناصر جمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔