Friday, May 10, 2024

کراچی میں وین میں آگ لگنے سے 13 افراد زندہ جل گئے

کراچی میں وین میں آگ لگنے سے 13 افراد زندہ جل گئے
September 27, 2020

کراچی ( 92 نیوز) بڑے شہر میں ایک اور بڑا حادثہ ، کراچی  میں  وین میں آگ لگنے سے 13 افراد زندہ جل گئے، حادثہ کراچی میں سپرہائی وے پر سیمنٹ فیکٹری کے قریب پیش آیا۔

حادثے میں  کئی مسافر جھلس کر شدید زخمی بھی ہوئے، ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، وین میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آئیں۔