Sunday, September 8, 2024

کراچی میں ویمن سائیکل ریس کا اہتمام

کراچی میں ویمن سائیکل ریس کا اہتمام
September 16, 2017

کراچی (92 نیوز) سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی میں ویمن سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا ۔ انوکھی ریس میں سائیکلسٹ کو ہار کا خوف نہیں بلکہ جیت کا یقین منزل کی جانب لے گیا ۔

کراچی میں ہونے والی اس انوکھی ریس میں شامل سائیکلسٹ کو ریس شروع ہونے سے پہلے ہی جیت کا یقین ہوگیا ۔ لیکن نمبر ون بننے کی کوشش میں تینوں نے ہی خوب جان آزمائی ۔ سی ویو سے دو دریا تک 7 کلو میٹر کا فاصلہ گیارہ منٹ میں طے کرکے صائمہ سیف الدین نے پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

اس ریس میں ایک سائیکلسٹ کو حادثہ بھی پیش آیا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

دوسری جانب مزار قائد سے شروع ہوکر بوٹ بیسن پر اختتام پزیرہونے والی مردوں کی سائیکل ریس میں بھی سائیکلسٹ کا جوش و جذبہ دیدنی رہا ۔