Sunday, May 5, 2024

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری
September 1, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سرمائی بادلوں کا راج برقرار ہے اور ابر رحمت وقفے وقفے سے برس رہی ہے ، ملیر کلفٹن ، ڈیفنس ، صدر ، شاہراہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش نے موسم کو مزید حسین بنادیا۔ ملیر، لانڈھی ، کورنگی ، ڈیفنس کلفٹن ، نارتھ کراچی ، ناظم آباد ، گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، شاہراہ فیصل گرومندر ، سولجر بازار ، صدر میں ہوئی موسلا دھار بارش نے موسم مزید خوشگوار بنادیا ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی اور سندھ کے مختلف علاقےان دنوں موسم کی لپیٹ میں ہیں اور آئندہ چند روز  تک  شہر میں بوندا باندی اور ہلکی ،تیز بارشوں کاسلسلہ  برقرار رہے گا ۔ دوسری جانب کے الیکٹرک  نے  شہریوں کو  بارش کے موسم میں احتیاطی تدابیر اختیار تاکید کرتے ہوئے کہا ہے شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں  اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں۔