Thursday, May 9, 2024

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، کئی مقامات اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع

کراچی میں وقفے وقفے سے بارش، کئی مقامات اور اہم شاہراہوں پر پانی جمع
August 8, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں دو دن پہلے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، آج صبح میں مختلف علاقوں میں کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش ہوئی، کئی مقامات پر پانی جمع ہے، اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سےٹریفک کی روانی متاثر ہے، وزیر مینشن کے اطراف بھی سڑکیں ڈوب گئی ہیں۔ کراچی میں بادلوں کا بسیرا، کہیں بوندا باندی تو کہیں ہلکی بارش، موسم خوشگوار ہے۔ شہر بھی نکھرا نکھرا لگ رہا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی نکالا نہیں جا سکا۔ کھارادر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ قائداعظم کی جائے پیدائش وزیرمینشن کے اطراف بھی پانی جمع ہے۔ شہری کہتے ہیں انتظامیہ کیٖ غفلت ان کےلئے وبال بن جاتی ہے۔ اہم شاہراہوں پر بھی پانی جمع ہونے سےشہریوں کوآمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی نگری میں ایف ڈبلیواو نےگجرنالےسمیت تین بڑےنالوں سے تیس ہزار ٹن کچرا نکال لیا ہے، اور آج بھی چھٹےدن بھی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔