Thursday, April 25, 2024

کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں کر رہے، محمد زبیر

کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں کر رہے، محمد زبیر
November 22, 2017

کراچی (92 نیوز) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے۔ کراچی میں وفاق کے ترقیاتی منصوبوں پر سیاست نہیں کر رہے۔
گورنر سندھ محمد زبیر نے کراچی میں گرین لائن پروجیکٹ کے کام کا جائزہ لیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر ہوتی رہتی ہے ،غلط تاثرنہیں دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اس اہم منصوبے پر کوئی سیاست نہیں کر رہے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو ملک کی معیشت میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں سے کراچی کے عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ کراچی پیکج سے صنعتی علاقوں کے انفرا اسٹرکچر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔