Thursday, April 25, 2024

کراچی میں ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پولیو فری پاکستان سائیکل ریلی کا انعقاد

کراچی میں ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پولیو فری پاکستان سائیکل ریلی کا انعقاد
October 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں ورلڈ پولیو ڈے کی مناسبت سے پولیو فری پاکستان سائیکل ریلی منعقد کی گئی جس میں سو سے زائد سائیکلسٹ کی شرکت ہوئی۔ قوم کے بچوں کو محفوظ بنانا ہے جس کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے ۔ اسی مقصد کو اجاگر کرنے کیلئے کراچی میں سمندر کنارے سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ سی یو پر این جی او کی جانب سے منعقدہ انسداد پولیو ریلی میں 100 سے زائد سائیکلسٹ شریک ہوئے جن میں بچے، لڑکیاں اور خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی ۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا پاکستان سے پولیو کا خاتمہ کیے بغیر بچوں کا مستقل روشن نہیں ہوسکتا ۔ اس مرض کے خاتمے کیلئے آگاہی بہت ضروری ہے ۔ اس حوالے سے کسی افواہ کو اہمیت نہیں دینی چاہیے ۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کے 72 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک بات ہے ۔