Saturday, April 27, 2024

کراچی میں واٹر کمیشن کی کارروائی،امیر ہانی مسلم واٹر بورڈ حکام پر برہم

کراچی میں واٹر کمیشن کی کارروائی،امیر ہانی مسلم واٹر بورڈ حکام پر برہم
May 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں واٹر کمیشن کی کارروائی کے دوران جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم واٹر بورڈ حکام پر برہم ہوگئے، ریمارکس میں کہا مزید برداشت نہیں کرسکتے، اوپر سے نیچے تک سب بےایمان بیٹھے ہیں، ہدایات پر کل تک عملدرآمد نہ ہوا تو کارروائی ہوگی۔ ایمپریس مارکیٹ نالے پر تعمیرات  پر میئر کراچی کو ملبہ ہٹانے کا حکم دیدیا گیا، کمیشن سربراہ نے کہا پتھارے دوبارہ کیسے لگ جاتے ہیں، کمیشن نے مئیر کو ٹھیلے والوں سے رشوت لینے والے پولیس اہلکاروں کی تصویر دکھائی اور متعلقہ ایس ایس پی کو بھجوانے کا حکم بھی دیا۔ جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے کہا کہ فٹ پاتھ پر تجاوزات اور ملبہ نظر آیا تو متعلقہ ڈی سی ذمہ دار ہوگا، ایس بی سی اے پارکنگ زیر استعمال لانے کے اقدامات کرے ۔ ادھر کمیشن نے نہری پانی کی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ کا حکم  دیدیا۔ کمیشن نے پانی کی قلت پر ڈپٹی ایم ڈی سے کہا آپ نے سسٹم تباہ کردیا، ایئر کنڈیشن کمروں سے باہر نکلیں، ہم سڑکوں پر دھکے کھاتے ہیں، پمپنگ اسٹیشنز کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری نہ کرنے پر ایم ڈی واٹر بورڈ کو شوکاز جاری کرتے ہوئے  14 مئی تک جواب مانگ لیا۔