Tuesday, May 21, 2024

کراچی میں نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی

کراچی میں نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی
December 31, 2020

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نیو ایئر کے موقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی لگا دی گئی۔ کمشنر نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

سال 2017 کا جشن مناتے ہوئے اندھی گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ سال 2018 کے جشن میں ہوائی فائرنگ سے خواتین سمیت 19 افراد زخمی ہوئے۔ سال 2019 کا جشن منایا گیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد کو گولیاں لگیں۔ سال 2020 میں ہوائی فائرنگ کی گولیاں پلٹ کر آئیں تو کمسن بچی اور خاتون سمیت 14 افراد زخمی کر گئیں۔

اس برس پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو خبردار کیا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ سے کوئی زخمی ہوا یا جان سے گیا تو فائرنگ کرنے والوں کےخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کریں گے۔ شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی اطلاع ون فائیو پر دیں۔