Tuesday, May 7, 2024

کراچی میں نیو ایئر پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی

کراچی میں نیو ایئر پر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی گئی
December 30, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پولیس نے نیوایئر پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ ایسٹ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کے لیے تیار کی گئی بارود سے بھری موٹر سائیکل برآمد کر کے 5 مشکوک ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ گذشتہ شب پی آئی بی کالونی کرنال بستی میں پولیس کا ملزمان سے مقابلہ ہواجس میں بارود سے بھاری موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ موٹرسائیکل میں آٹھ سے دس کلو بارودی مواد نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نئے سال کی آمد کے موقع پر دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل تیار کرنے والا گروہ کا تعلق مفتی شاکر گروپ سے لگتا ہے۔ تفتیش کی جارہی ہیں کہ اس گروپ کا نیٹ ورک جیل سے تو نہیں چل رہا تھا۔ پولیس نے کرنا بستی میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پچاس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے موٹرسائیکل کے مالک کا پتہ بھی لگا لیا۔ موٹرسائیکل گزشتہ شام پی آئی بی کے علاقے سے چوری ہوئی تھی۔ آئی جی سندھ نے موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیزمواد ناکارہ بنانے والی ٹیم کے لئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان بھی کیا ہے۔