Friday, May 10, 2024

کراچی ، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر

کراچی  ، 9 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر
September 9, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں  نویں محرم کا مرکزی جلوس روایتی راستوں  سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارا در پر اختتام پذیر ہو گیا ۔ جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا تھا ۔ جلوس برآمد ہونےسے پہلے نشترپارک میں مرکزی مجلس ہوئی ،جس میں حضرت امام حسینؓ  اور ان کےرفقا کی لازول قربانیوں کو بیان کیاگیا۔ کراچی میں پہلا جلوس لیاقت آباد میں باب فاطمہ امام بارگاہ سے برآمد ہوا  اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچا ، نشتر پارک میں مرکزی مجلس کا انعقاد کیا گیا  ،جس میں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی گئی ۔ مرکزی جلوس نشترپارک سے ہوتا ہوا پیپلزچورنگی، کوریڈور تھری ایمپریس مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پہنچ کر اختتام پذیر  ہوا ،جبکہ گزرگاہوں پر موبائل فون سروس بند کردی گئی ۔ وزیر اطلاعات سعید غنی نے بھی انتظامات کا جائزہ لیا ، ان کا کہنا تھا کہ  جلوس کے شرکاء کو پریشان کرنے کیلئے سیوریج لائنوں میں بوریاں ڈالی گئی تھیں ۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کے 7 ہزار سے زائد جوانوں نے  فرائض انجام دیے ۔