Sunday, May 5, 2024

کراچی میں ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

کراچی میں ننھی رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا درندہ گرفتار، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا
April 20, 2018
کراچی (92 نیوز) معصوم رابعہ زیادتی اور قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوگئی، مفرور ملزم فقیر محمد بھی گرفت میں آ گیا۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا۔ ادھر پہلے سے گرفتار دو ملزمان مقتولہ کے رشتے دار نکلے۔ ڈی این اے رپورٹ آنے پر اصل کہانی بے نقاب ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملزم فقیر محمد نے زیادتی کا اعتراف بھی کرلیا جبکہ پہلے سے گرفتار ملزم فضل اور رحیم بخش مقتولہ کے رشتے دار نکلے، جن کا رابعہ کے والد سے چند روز قبل جھگڑا بھی ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فضل اور فقیر محمد نے رابعہ کو زیادتی کے بعد قتل کیا، تینوں ملزمان کا ڈی این اے لیبارٹری بھجوادیا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد اصل ملزم کا تعین کیا جاسکے گا۔ رابعہ کی لاش ملنے پر اورنگی ٹاون میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا، جس میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔