Thursday, March 28, 2024

کراچی میں نمائش چورنگی سمیت شہر کے دس مختلف مقامات پر دھرنا جاری

کراچی میں نمائش چورنگی سمیت شہر کے دس مختلف مقامات پر دھرنا جاری
November 26, 2017

کراچی (92 نیوز) نمائش چورنگی سمیت شہر کے دس مختلف مقامات پر تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے کارکنوں کے دھرنے جاری ہیں۔ دھرنوں کےشرکاء نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے مستعفی ہونے تک دھرنے جاری رہیں گے گورنرہاوس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تاجربرادری اور شہری بھی دھرنوں میں شریک ہیں۔ مرکزی دھرنانمائش چورنگی پر جاری ہے۔نمائش دھرنے کوآج آٹھواں دن ہے۔ شرکا نے فیض آباد دھرنے پرتشدد کی مذمت کی، اورکہاکہ حکومت یہ غلطی دوبارہ نہ دہرائے۔

شرکاء نے کہا کہ پہلے صرف ایک وزیرکااستعفی مانگ رہے تھے اب پوری وفاقی کابینہ کے مستعفی ہونے پر ہی دھرنے ختم ہونگے۔

لانڈھی اورکورنگی میں بھی دھرنے جاری ہیں۔اندرن ملک جانے اور کراچی آنے والے راستے بھی بند ہیں۔ گورنرہاوس کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے واٹرکینین بھی وہاں موجود ہیں۔