Saturday, May 11, 2024

کراچی میں نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جا سکا

کراچی میں نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جا سکا
October 28, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نسلہ ٹاور کو ڈیڈ لائن گزر جانے کے باوجود سیل نہیں کیا جا سکا۔ بلڈنگ کو گزشتہ شب سیل کیا جانا تھا۔

سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو پیر کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاور کو ایک ہفتے میں گرایا جائے۔ عمارت کی بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن ستائیس اکتوبر تک کاٹنے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔ پیر سے اب تک یہ ہوا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نےعمارت کی گیس لائن کاٹ دی۔ کمشنر کراچی نے بلڈنگ کو گرانے کے لئے اشہتار بھی جاری کر دیا۔

مکین صورتحال سے پریشان ہیں۔ کچھ مکینوں نے ضروری سامان بھی منتقل کر دیا تاہم اب بھی بڑی تعداد میں مکین فلیٹس میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے بلڈر ان کی رقم واپس کرے لیکن بلڈر منظرعام سے بلکل غائب ہے۔

بلڈر کے تھوڑے سے لالچ نے مکینوں کی زندگی بھر کی جمع پنجی داو پر لگا دی۔ لیزشدہ زمین سات سو اسی گز تھی جبکہ بعد میں تین سواکتالیس زمین منصوبے میں شامل کی گئی جس کی وجہ سے اب پوری رہائشی عمارت غیرقانونی قرار دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے پیر کو حکم دیا تھا کہ نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرا دیا جائے۔ ایک ہفتہ اتوار کو پورا ہو جائے گا۔