Friday, May 17, 2024

کراچی میں نسلہ ٹاور کو خالی کرا لیا گیا

کراچی میں نسلہ ٹاور کو خالی کرا لیا گیا
October 31, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں نسلہ ٹاور کو خالی کرا لیا گیا۔ صرف ایک فیملی کا سامان اندر موجود ہے۔

مکینوں نے تقریبا تمام فلیٹس خالی کر دیئے ہیں۔ سامان کی منتقلی کا عمل اب بھی جاری ہے۔ بیرون ملک مقیم افراد سے بھی رابطے کی کوشش کی جارہی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ بلڈر نے اب تک ان کی رقم واپس نہیں کی ہے۔

دوسری جانب کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ اشتہار میں کسی کمپنی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی ہے۔ عمارت کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کیلئے کوئی کمپنی تیار نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق اب عمارت کو توڑا جائے گا جس کیلئے کافی وقت درکار ہے۔