Friday, April 26, 2024

کراچی میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا

کراچی میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا
July 7, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں نرسنگ اسٹاف کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا ،  سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ادھر ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ نے چھٹی کے روز بھی دفتر کھول کر سنیارٹی فہرست پر کام شروع کردیا۔ شدید گرمی کے باوجود کراچی پریس کلب کے باہر سرکاری اسپتال کے نرسنگ اسٹاف کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، ادھر ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ کو بھی فرض کا خیال آگیا، چھٹی کے روز بھی دفتر کھول کر نرسنگ اسٹاف کی سینارٹی فہرست مرتب کرنے پر کام شروع کردیا۔ نرسنگ اسٹاف کے بائیکاٹ پر سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔