Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں نرسز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج

کراچی میں نرسز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں نرسز اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج بن گئیں۔ محکمہ صحت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کی کوشش کی۔ سرکاری اسپتالوں کی نرسز کی جانب سے ایمرجنسی، آئی سی یو اور وارڈوں کا بائیکاٹ کرکے پریس کلب پر ساتویں روز بھی احتجاج گیا۔ وزیراعظم عمران کی گورنر ہائوس آمد پر نرسز نے گورنر ہاوئس کا رخ کیا جہاں پر پولیس نے نرسز کو روک کر 8 نرسز کو گرفتار کر لیا۔ نرسز رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کئی روز سے پرامن احتجاج کر رہے ہیں ۔ حکومت سنجیدہ نہیں جس پر انہوں نے ریڈ زون کی طرف قدم اٹھایا۔ خواتین نرسز کا کہنا تھا کہ اب اگر اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔ نرسز کے احتجاج پر صوبائی سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ نرسز بلاوجہ احتجاج کررہی ہیں ان کو چاہئے کہ وہ مریضوں کا خیال رکھیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے جانے افراد کو محکمہ صحت سندھ کی ہدایت پر رہا کر دیا جس کے بعد نرسز نے دوبارہ پریس کلب پر اپنا احتجاجی دھرنا جاری رکھا۔