Monday, September 16, 2024

کراچی میں نئے سال کی آمد کا جشن، منچلوں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں

کراچی میں نئے سال کی آمد کا جشن، منچلوں نے پابندیاں ہوا میں اڑا دیں
January 1, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) کراچی میں منچلوں نے پابندی ہوا میں اڑا دی۔ نئے سال کی آمد پر پابندی کے باوجود ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

روشنیوں  کے شہر  میں  نئے سال  کی آمد پر بھر پور آتشباری کی گئی۔ رات بارہ  بجتے ہی سی ویو کے قریب آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے جگمگا اُٹھا۔ نئے سال کی خوشی میں سی ویو پر شام سے ہی موجود منچلوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی پشتو موسیقی پر کھل کر رقص کیا۔ نارتھ نارظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر بھی ہمیشہ کی طرح اس بار شہریوں کی بڑی تعداد آتشبازی دیکھنے پہنچی اور بارہ بجتے ہی خوب ہلہ گُلہ کیا۔ شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال  ان کیلئے گذشتہ برس کی نسبت بہت بہتر ثابت ہو گا اور خوشیاں لائے گا۔

سال نو  کے موقع  پر فائیو اسٹار چورنگی اور سی ویو سمیت مختلف علاقوں میں  سکیورٹی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔