Thursday, March 28, 2024

کراچی میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں جاری

کراچی میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں جاری
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں نئے سال کی آمد کاجشن منانے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ پولیس نے منچلوں کو خبردار کیاہےکہ وہ ہلڑ بازی نہ کریں،ہوائی فائرنگ اور بغیر سیلنسر کی موٹرسائیکل نہ چلائیں ورنہ قانونی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا،ساحل جانے والے راستے بند کرنے کےلئے کنٹینرز بھی سڑک کنارے رکھ دیےگئے۔ نئے سال کی آمد کاجشن منانے کیلئے منچلوں جبکہ ہلڑبازی سے باز رکھنے کیلئے  پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کر لیں ، پولیس نے سیکیورٹی انتظامات اور ٹریفک پلان تیارکرلیا جس کے مطابق سی ویو آنے والے راستے بند کرنے کےلئے کنٹینرز منگوالے گئے ، آج شام سے راستے بند کردئے جائیں گے۔ ڈیفنس کلفٹن کے شہری شناختی کارڈ دیکھاکراپنے گھروں کوجاسکٰیں گے جبکہ فیملیز کو بھی ساحل جانے کی اجازت ہوگی۔ پولیس نے منچلوں کاخبردار کیاہے کہ وہ ہلڑ بازی سے بازرہیں ، ہوائی فائرنگ نہ کریں موٹرسائیکل کے سائیلنسر نہ نکالیں ، ورنہ نئے سال کاجشن سلاخوں کے پیچھے منانا پڑے گا۔