Saturday, May 11, 2024

کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ

کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن نافذ
July 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) سندھ کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

سرکاری دفاتر لاک ڈاؤن کے دوران بند رہیں گے، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔ کاروباری، سماجی اور عوامی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔

جو شہری روڈ پر آئے گا اس کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا۔ ویکسین نہ کرانےوالوں کو اکتیس اگست کے بعد تنخواہیں جاری نہیں ہونگی۔ تمام مارکیٹیں بند رہیں گی۔

کراچی جنوبی میں اب تک 55705 کیسز ہوچکے ہیں جس میں 51053 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 753 انتقال کرگئے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بھیانک ہوتی جارہی ہے، سرکاری اسپتالوں پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ عید کے بعد کورونا بڑھنا تھا جو بڑھتا جا رہے، بھارتی ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل علماء کے ساتھ اجلاس ہوا ہے، علماء کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کیا۔