Saturday, April 20, 2024

کراچی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

کراچی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندر میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب
February 5, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی میں میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی سمندر میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب ہوئی۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز "دشت" کو پاکستانی اور کشمیری پرچموں سے سجایا گیا۔

لیفٹینٹ کمانڈر فرخ احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج یہاں جمع ہونے کا مقصد  بھارت کے ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ بھارتی حکومت کو کوئی بھی ظلم کشمیری عوام کو جھکا نہیں سکا۔ بھارت  کی نو لاکھ فوج بھی کشمیریوں کےجذبہ حریت کو نہ کم کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قرارداد کےخلاف کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دیا۔ بیس لاکھ بھارتیوں کو کشمیر کے ڈومیسائل دیئے گئے۔ مسئلہِ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق ہونا چاہے۔

لیفٹینٹ کمانڈر نے کہا کہ مشکل گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہمیشہ کھڑے ہیں۔