Thursday, April 25, 2024

کراچی میں میرا ناکہ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے افراد کو کچل دیا

کراچی میں میرا ناکہ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے افراد کو کچل دیا
June 26, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لیاری ایکسپریس وے پر میرا ناکہ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک کنارے بیٹھے افراد کو کچل دیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی ہوا۔ لیاری ایکسپریس وے پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ستائے لیاری کے مکین لیاری ایکسپریس وے پر بیٹھے تھے۔ تیز رفتار کار سامنے آنے والے شخص کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو گئی اور کنارے پر بیٹھے افراد کو روندھی ہوئی پل سے نیچے گر گئی۔ حادثے میں چارافراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ جاں بحق افراد میں عامر ، آصف ، عادل شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت علی کے نام سے ہوئی ہے۔ گاڑی میں سوار دو مرد اور ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گئے۔ پولیس نے کار سوار کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ۔