Thursday, May 9, 2024

کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو، دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور

کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو، دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور
October 19, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو گیا۔ دالیں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ ایک ہفتے کے دوران دالوں کی قیمت میں 40 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔ تبدیلی کے نعرے اور دعوے ہوا ہوگئے ۔ شہریوں کی زندگی میں بہتری کیا آتی، اُلٹا مہنگائی نے جکڑ لیا ۔ مرغی اور گوشت کھانا تو مشکل ہی تھا مگر اب دالیں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گئیں ۔ ایک ہفتے کے دوران دال ماش کی قیمت 40 روپے اضافے سے 200 روپے تک جا پہنچی۔ دال چنا125 روپے سے بڑھ کر 140 روپے، مسور کی دال 20 روپے اضافے سے 140 روپے، دال مونگ کی170 روپے سے بڑھ کر 210 روپے فی کلو ہو گئی ۔ سفید چنا 15 روپے اضافے سے 140 روپے فی کلو تک جا پہنچا ۔ دالوں کی قیمتیں سُن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے ۔ مہنگائی کے اس دور میں جینا کسی چیلنج سے کم نہیں ۔ دکانداروں نے قیمتوں میں اضافے کی وجہ ہول سیلرز پر ڈال دی، ساتھ ہی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بھی وجہ قرار دیا ۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبنے والے شہریوں کا کہنا ہے حکومت اپنے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرے ۔