Wednesday, May 1, 2024

کراچی میں مکھیوں کی بھرمار سے تنگ شہری معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں لے آیا

کراچی میں مکھیوں کی بھرمار سے تنگ شہری معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں لے آیا
August 28, 2019
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں مکھیوں کی بھرمار سے تنگ شہری معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں لے آیا ۔ رخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت اور میئرکراچی ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے۔ مکھیوں کی بھرمار نے زندگی اجیرن کر دی ہے۔ مکھیوں کی بھر مار سے تنگ شہری بھی معاملہ عدالت لے آیا ۔ درخواست میں کہا سندھ حکومت، میئر کراچی، اور 6 اضلاع کے چیئرمین ذمہ داریاں ادا نہیں کر رہے جس کی وجہ سے مکھیوں نے زندگی اجیرن کردی ہے اور وبائی امراض بھی پھیل رہے ہیں ۔ ادھر مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کے عہدے سے معطل کرنے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ اقبال کاظمی نے مؤقف اختیار کیا کہ بارشوں کے دوران میئر کراچی اور محکمہ بلدیات کی نااہلی کے باعث  صورتحال بدترین ہوگئی ۔  مصطفیٰ کمال نے 90 دن میں صفائی کا چیلنج قبول کیا  تاہم میئر کراچی نے اگلے ہی دن شوکاز جاری کیے بغیر معطل کر دیا