Wednesday, April 24, 2024

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہو گئی

کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہو گئی
June 28, 2018
کراچی (92 نیوز) شہر قائد کراچی میں مون سون کی پہلی بارش ہو گئی۔ شہر میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی درست ثابت ہو گئی۔ کراچی میں بادل برس پڑے۔  شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے موسم کا حال بتانے والے کہتےہیں بارش کا سلسلہ کل بھی جاری رہے۔ سپرہائی وے پر تو بہت تیز بارش ہوئی ۔ بادلوں نے پھر قائد آباد، لانڈھی، ملیر، شاہ فیصل کالونی اور گلستان جوہر کا رخ کیا۔ شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے اور کہا کہ کب سے بارش کا انتظارکر رہے تھے۔ کراچی شہر کو بادلوں نے مکمل طور پرڈھانپ لیا ۔ سورج ابھی تک نظر نہیں آیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج سے مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک رہے گا۔ لاہور شہر اور مضافات میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹھنڈی ہواؤں اور بارش سے موسم سہانا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی مزید پیش گوئی کی ہے جبکہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 24 سینٹی گریڈ رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ ملتان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت بارش کا بھی امکان ہے ۔ بارش موسم کو تو خوشگوار بنا رہی ہے لیکن اس سے انتخابی مہم متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ روز بھی لاہور اور مضافات میں امیدواروں کو بارش اور آندھی کے باعث اپنی الیکشن مہم محدود کرنا پڑی۔