Sunday, September 8, 2024

کراچی میں مون سون کی شدید بارشیں، سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں، 16 افراد جاں بحق

کراچی میں مون سون کی شدید بارشیں، سڑکیں اور گلیاں ڈوب گئیں، 16 افراد جاں بحق
August 31, 2017

کراچی (نیوز) طوفانی بارش نے طوفان مچادیا۔ سڑکیں ،گلیاں ،محلے زیرآب آگئے۔۔گجرنالے میں بھی طغیانی آگئی پانی قریبی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سندھ اسمبلی کی بلڈنگ تالاب کا منظر پیش کررہی ہے سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا ہے۔ تھڈوڈیم میں شگاف پڑگیاپانی کاریلہ سپرہائی وے سے ہوتاہواآبادی کی جانب بڑھ رہاہے۔

بارش کے بعد کراچی کابراحال ۔۔گاڑیاں ڈوب گئیں۔ بارش نے توشاہراہوں کوہی غائب کرڈالا،ہرطرف پانی ہی پانی ہے۔

گلشن شمیم میں گھٹنوں گھٹنوں پانی نے علاقہ مکینوں کاگھرسے نکلناہی محال کردیا۔

ملیر،اورنگی ،کورنگی ،گڈاپ ،نیوکراچی ،سرجانی ،بلدیہ ٹاون ،منگھوپیر، گلشن حدید،لانڈھی قائدآباد،ناظم آباد،صفورامیں شہری زندگی منجمد ہوکررہ گئی۔

سندھ اسمبلی تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔پورا صحن ڈوبا ہواہے۔اسمبلی جانےوالا راستہ بھی سوئمنگ پول بناہواہے۔

گجرنالے میں طغیانی آنے سے پانی  قریبی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ گلیاں محلے تالاب بن گئے۔ نارتھ کراچی کے توکیاکہنے جہاں بارش کے پانی نے سڑک ہی غائب کرڈالی۔

کئی علاقوں میں درخت گرنے سے راستے بلاک ہوگئے ۔بارش کے بعد درجنوں فیڈرٹرپ کر گئے۔

شہرکی سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثرہے۔ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہیں اور انتظارہے۔

بلوچستان سے آنےوالے پانی نے تھڈوڈیم میں شگاف ڈال دیا۔ پانی کاریلہ تیزی سے بہتاہوا سپرہائی وے پہنچ گیا۔

اور اب پانی کا رخ آبادی کی طرف ہے۔