Thursday, May 9, 2024

کراچی میں مون سون کی بارشیں سر پر ، لیکن نالوں کی صفائی نہ ہو سکی

کراچی میں مون سون کی بارشیں سر پر ، لیکن نالوں کی صفائی نہ ہو سکی
July 6, 2020

کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں مون سون کی بارشیں سرپر آگئیں لیکن نالوں کی صفائی نہ ہوسکی، اس بار بھی انتظامی معاملات کی وجہ سے بارشوں سے شدیدنقصان کا خدشہ ہے ، نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں پیشگوئی کے مطابق بارشیں ہوگئیں تو نشیبی علاقے ڈوب جائیں گے اور مرکزی شاہرائیں تالاب بن جانے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے تین روز تک بارش کی پیشگوئی کردی ،کہاکہ آج سےتین دن تک شہرقائد میں بارش ہوگی ۔ معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کے باجودانتظامات نہ ہونے کےبرابر ہیں۔

شہرکے تقریبا سب ہی چھوٹے بڑے نالے کچرے سےبھرے پڑے ہیں ، شہر کے سب سے بڑےگجرنالہ میں  بھی کچرا موجود ہے ۔

خدشہ ہے کہ بارشیں  پیشگوئی کےمطابق ہوگئیں تو شہر کے بہت سےعلاقے زیرآب آجائیں۔ شاہراہ فیصل اوریونیورسٹی روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت دیگراہم شاہراہیں ماضی کی طرح دوبارہ تالاب کامنظر پیش کرسکتی ہیں۔

نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں  داخل ہونے کا بھی خدشہ ہے۔