Thursday, March 28, 2024

کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل ، شہر کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے

کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل ، شہر کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے
July 17, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی میں مون سون بارشوں کا دوسرا اسپیل شروع ہو گیا۔ شہر کے مختلف حصوں میں بادل برس پڑے۔ سعدی ٹاؤن، گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلشن معمار اور دیگر علاقوں میں تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ کئی گھنٹوں بعد بھی یونیورسٹی روڈ، سفاری پارک، نیپا پل کے قریب پانی جمع رہا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ بادل برستے ہی بجلی بھی غائب ہو گئی۔ متعدد علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کراچی میں آج سہ پہر بھی آندھی اور تیز بارش متوقع  ہے۔ ادھر لاہور سمیت پنجاب اور سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی بادل کھل کر برسے۔ اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلا دھار بارش ہو گی۔ اندرون سندھ، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔