Sunday, September 8, 2024

کراچی میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع

کراچی میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع
August 22, 2017

کراچی (92 نیوز) کراچی میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہریوں کے لئے بھی نئے مسائل کھڑے ہو گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن حدید میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ اگلے چوبیس گھنٹو ں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شہر کے بیشتر علاقے بجلی غائب ہونے سے اندھیرے میں ڈوب گئے۔

کراچی میں برسات کے بعد شہریوں پر مشکلات کی بارش بھی ہوئی جس میں سڑکوں پر لوگ پریشان نظر آئے شہر کے نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقوں کی سڑکیں بھی تلاب کا منظر پیش کر رتی رہیں۔

ناگن چورنگی پر باراتیوں کی بھری بس گڑھے میں پنس گئی سج دھج کر باراتی سڑک کنارے بھیٹے بلدیادتی محکموں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑتے دکھائی دے رہے تھے دوسری جانب لیاقت آباد پل کے اپر بھی تلاب سے گزرنے پر شہری مجبور تھے۔

وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش کے باعث شہر کئی علاقوں میں بجلی چھٹی پر چلی گئی۔

ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، بفرزون، ملیر، ائرپورٹ، لانڈھی کے مختلف علاقوں سمیت صدر، اولڈ سٹی ایریا میں بھی شہری اندھیرے میں بھیگتے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اگلے چوبیس گھنٹوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔