Saturday, May 18, 2024

کراچی میں مولوی تمیز الدین روڈ پر گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان

کراچی میں مولوی تمیز الدین روڈ پر گودام میں آتشزدگی ، لاکھوں کا نقصان
December 6, 2017

کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں ایم ٹی خان روڈ پر کے پی ٹی گودام میں لگنے والی آگ سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مولوی تمیزالدین خان روڈ پر کے پی ٹی یارڈ گیٹ نمبر 10 کے قریب پُرانے فرنیچر اور ربڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔ ربڑ کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا اور دھویں کے بادل چھاگئے ۔ اطلاع ملتے ہی کے پی ٹی کے 6 فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔
آگ کی شدت کے پیش نظر شہری حکومت کے تین اور پاک بحریہ کے پانچ فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں معاونت کی ۔ دو گھنٹے کی جدوجہد کےبعد آگ پر قابو پالیا گیا
۔ کے پی ٹی ذرائع کے مطابق نقصان کا تخمینہ لگایا جارہا ہے ۔ آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔